حلقہ این اے 113  شیخوپورہ   1 سے مسلم لیگ  ن کے امیدوار احمد عتیق انور1 لاکھ 19  ہزار 407 ووٹ لے کر کامیاب

38

اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 113     شیخوپورہ   1سے مسلم لیگ  ن کے امیدوار احمد عتیق انور1 لاکھ 19  ہزار 407 ووٹ لے کر کامیاب  قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار راحت امان اللہ بھٹی 90 ہزار 872 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے ۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 49.88  فیصد رہا۔