اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے89 نوشہرہ 5 سے آزاد امیدوار اشفاق احمد 30 ہزار 416 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخار حسین 15 ہزار 630 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 49.91 فیصد رہا۔











