اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-85 نوشہرہ ۔1 سے آزاد امیدوار زر عالم خان 32 ہزار 75 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے حامد علی خان 11 ہزار 56 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 45.93 فیصد رہا۔











