خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور  فائیو سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب

6

اسلام آباد،9فروری  (اے پی پی):خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 76 پشاور  فائیو سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ۔

اسپیشل  سیکرٹری   الیکشن کمیشن  ظفر اقبال حسین نے   نتائج  کا اعلان کرتے  ہوئے کہا کہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 433 تھی جبکہ 48 ہزار 282 ووٹ ڈالے گئے، یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح فیصد 37.62 رہی ۔ یہاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان ایڈووکیٹ  12 ہزار 986 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔