دنیا کا ہر مذہب امن و آشتی اور انسانیت کی بات کرتا ہے ،نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد

39

اسلام آباد ،9 فروری (اے پی پی): نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ دنیا کا ہر مذہب امن و آشتی اور انسانیت کی بات کرتا ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سمجھ کر ہم آہنگی اور رواداری کو پروان چڑھانا ہو گا جس کے لیے مکالمے کے کلچر کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

کراچی میں جرمن قونصلیٹ کے دورے کے موقع پر جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس سے ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان اور جرمنی مل کر کام کر سکتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹس نے وزارتِ مذہبی امور کا کام کی تعریف کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔

 انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب کے نمائندوں کے ہمراہ عنقریب کرتار پور راہداری منصوبے کا دورہ کروں گا۔ مختلف مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کی عبادتگاہوں کا دورہ کرنا چاہئے۔