پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی -217 سے آزاد امیدوارندیم قریشی کامیاب

29

ملتان، 09 فروری (اے پی پی):پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی -217 سے آزاد امیدوارندیم قریشی62204 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے امیدوارسلمان نعیم 32091 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 41.56 فیصد رہا۔