دیر میں رات بھر برفباری،بند راستے کھولے جا رہے ہیں، ترجمان این ایچ اے

32

اسلام آباد،19 فروری(اے پی پی):دیر میں رات بھر برفباری کے باعث بند راستے کھولے جا رہے ہیں۔  ترجمان این ایچ اے کے مطابق وزیر مواصلات شاہد اشرف تارڑ نے راستوں کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چئیرمین این ایچ اے ارشد مجید مہمند  نے مقامی انتظامیہ کے ساتھ  رابطے اور تعاون کو  یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق این ایچ اے کے عملے اور مشینری نے اپنا کام شروع کر دیا ہے،ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔