اسلام آباد،23 فروری (اے پی پی ):الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے اسلام آباد کے حلقے این اے 48 سے نو منتخب امیدوار راجہ خرم نواز نے کہا کہ کل آئی ایم ایف کے حوالے سے جو بیان دیا گیا وہ بہت غلط ہے۔
راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا کہ ہمیں آر او آفس میں جانے کی اجازت نہیں، یہ سراسر جھوٹ ہے آر او آفس نے کسی کو نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی کہ جہاں سے آپ جیتے ہیں وہاں بھنگڑے اور جہاں سے ہاریں وہاں دھاندلی کی بات ہورہی ہے،اگر کوئی اعتراض ہے تو عدالتیں موجود ہیں، الزامات کی سیاست سے گریز کیا جائے۔