سرگودھا؛انٹرکالجیٹ بوائز والی بال ٹورنامنٹ میں سپریئر کالج کی پہلی پوزیشن

25

 

سرگودھا، 21 فروری(اے پی پی):تعلیمی بورڈ سرگودھاکے زیرِ اہتمام  انٹرکالجیٹ بوائز والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس روشن ِ ضمیر، پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز فرخ ملک اورشارون جان تھے۔

ٹورنامنٹ میں ٹوٹل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج 75ایس بی، گورنمنٹ کالج شاہ پور، گورنمنٹ کالج ضلع بھکر، گورنمنٹ کالج بھلوال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری واں بھچراں، پنجاب کا لج سرگودھا اورسپریئر کالج سرگودھا کی ٹیمیں شامل تھیں۔انٹر کالجیٹ والی بال ٹورنامنٹ میں پہلی پوزیشن سپریئر کالج سرگودھا، دوسری پوزیشن پنجاب کالج سرگودھا، تیسری پوزیشن گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج نے حاصل کی۔اس موقع پرڈائریکٹر سپورٹس روشنِ ضمیر نے کہاکہ چیئرمین تعلیمی بورڈ کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی اورسیکرٹری تعلیمی بورڈ ابوالحسن نقوی کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے فروغ کے لیے تعلیمی بورڈ بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہاہے۔ ٹورنامنٹ کے موقع پر محمد وقاص بٹ،محمد محسن، عادل،محمد ظہیر اورغلام حسین موجودتھے۔ جبکہ ریفری کے فرائض نجم الحسن، علی محمد اورسجاد حسین نے سرانجام دیئے۔