داستان گوئی کی صدیوں پرانی روایت دوبارہ زندہ ہو رہی ہے

29

 

لاہور، 21 فروری (اے پی پی): والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹج ایریاز اتھارٹی نے صدیوں پرانی داستان گوئی کی صنف کو زندہ کرنے کیلئے تاریخی برکت علی اسلامیہ ہال میں ایک بھرپور تقریب کا انعقاد کیا۔  داستان گوئی ہندوستان کی ایک قدیم صنف ہے جس کا آغاز 16ویں صدی میں ہوا اور یہ سلسلہ 20ویں صدی کے تیسرے عشرے تک جاری رہا۔ تقریب میں مشہور داستان گو بدر خاں نے داستان شہر لاہور سے لوگوں کو روشناس کرایا اور سماع باندھا۔ داستان گو بدر خاں نے کہا کہ کہ یہ کم ازکم صدیوں پرانی روایت ہے جوکہ دوبارہ زندہ ہو رہی ہے۔ شائقین نے کہا کہ ایسی تقریبات کا انعقاد نئی نسل کے لیے بہت ضروری ہے تاکہ وہ اس کو دیکھیں اس سے سیکھیں اور اپنی پرانی روایات گو دوبارہ سے زندہ کریں لوگوں نے کہا کہ اس داستان گوئی سے  ہم نے لاہور کے کلچر کو سیکھا ہے اور ہم نے  ایک نئے کلچر کو دیکھا ہے۔ داستان گوئی سے متعلق مرزا اسد اللہ خاں غالب کا خیال ہے کہ ”داستان طرازی من جملہ فنون سخن ہے، سچ ہے کہ دل بہلانے کے لیے اچھا فن ہے۔