سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں؛نگران وفاقی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز

2

اسلام آباد، 22 فروری (اے پی پی ): نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز  نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کو تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سعودی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ  سعودی عرب  کے دوران وفد کے ہمراہ  چیئرمین سعودی پاک بزنس فورم کے چیئرمین فہد الباش سے ملاقات میں کیا ،ملاقات میں آل سعودی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین حسن الحویزی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز  نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار پاکستان میں مائنز منرلز ، زرعی اجناس میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تجارت کو 10 ارب ڈالرز تک بڑھا سکتا ہے۔