سکھر: عام انتخابات 2024،سابق اپوزیشن لیڈر پی پی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے ووٹ کاسٹ کر دیا

16

سکھر،08فروری(اے پی پی): سابق اپرزیشن لیڈر پی پی رہنما خورشید شاہ نے سکھر کے حلقے این اے 201 کے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔اس موقع پر سید خورشید احمد شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات انتہائی اہم ہیں، اس انتخابات کے نتیجے میں ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے،مضبوط معیشت سے ملک آگے بڑھ سکتا ہے

 ملک کے دیگر حصوں کی طرح سکھر میں بھی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات 2024 کیلئے پولنگ  جاری ہے، ضلع سکھر کے دو قومی اور چار صوبائی حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 8 لاکھ 33 ہزار 561 ہے، این اے 200 پر کل چار لاکھ 57 ہزار 57 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جہاں 2 لاکھ 44 ہزار 331 مرد اور 2 لاکھ 12 ہزار 728 خواتین ووٹ کا حق استعمال کریں گی جن کے لئے مردانہ اور زنانہ سرکاری سکولوں میں صبح 8بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر سکیورٹی کے خاص انتظامات کیے گئے ہیں، پولنگ سٹیشنز کے باہر اور اندر سکیورٹی فورسز کے اہلکار کھڑے ہیں جو باہر سے اندر جانیوالوں اور پھر پولنگ روم میں داخل ہوتے وقت تلاشی لیتے ہیں اور انکی صحیح جانچ پڑتال کر رہے ہیں، تاکہ کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔