اسلام آباد، 22 فروری (اے پی پی ):سہ ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز میں سری لنکن ٹیم کی شرکت کا معاملہ،سری لنکن کرکٹ ٹیم سہ ملکی کرکٹ سیریز سےآؤٹ ہوگئی ۔سری لنکن حکومت نےاپنی کرکٹ ٹیم کو این او سی تاخیر سے جاری کیا اور بروقت این او سی نہ ملنے پر سری لنکن بلائنڈ ٹیم نے فلائٹ مس کردی۔
چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سلطان شاہ نے آرگنائزنگ کمیٹی اور بھارتی بلائنڈ کرکٹ کونسل کے ہمراہ دبئی میں سیریز کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کا ٹرائینگولر سیریز کی بجائے پاک بھارت کرکٹ سیریز کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ دونوں ممالک کی مشاورت سے ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے نہ آنے پر افسوس ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ آج ہوگا۔دوسرا میچ 23فروری، تیسرا میچ 25فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاک بھارت بلائنڈ سیریز آٸیی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں ہوگی۔