شہریوں کو انتخابی نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے الیکشن سیی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، آئی ٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن بابر ملک کی اے پی پی سے گفتگو

104

لاہور، 08فروری (اے پی پی): آئی ٹی ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمیشن بابر ملک نے کہا کہ شہریوں کو انتخابی نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے ٹاؤن ہال میں الیکشن سٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جمعرات کے روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن 2024 کا انتخابی عمل مکمل ہونے کے  بعد آراوز کی جانب سے جونہی پہلا رزلٹ تیار ہو گا تو الیکشن سٹی پر ڈسپلے ہو جائے گا۔ جب الیکشن کا نتیجہ ملے گا تو سکرین پر متعلقہ حلقے کا باکس گرین ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الیکشن سٹی میں اگر میڈیا کے حوالے سے کوئی سوال پوچھا جائے گا تو اس کا جواب بھی دیا جائے گا۔