شہر اولیاء میں پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار

8

ملتان،12 فروری (اے پی پی):شہر اولیاء میں پاکستان سپر لیگ کا رنگا رنگ میلہ سجنے کو تیار،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سٹیڈیم اور روٹس پر سکیورٹی و صفائی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے سٹیڈیم،پویلین اور روٹس پر میگا صفائی آپریشن شروع کردیا ہے اورعملہ صفائی نے دو روز میں بھاری مشینری کے ساتھ سٹیڈیم سٹینڈز میں دھلائی مکمل کر لی ہے ۔سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ، کیا اور صفائی چیک کی، اس موقع پر سی ای او شاہد یعقوب نے کہا کہ  افتتاحی میچ سے قبل پارکنگ سٹینڈز اور ہوٹلز میں صفائی کی جائے گی اور کہا کرکٹ میچز کے دوران سٹیڈیم میں خصوصی صفائی ٹیمیں بھی تعینات کی جائیں گی۔