لنڈی کوتل،08 فروری(اے پی پی ): ضلع خیبر میں ایک قومی اور تین صوبائی نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیاہے۔الیکشن مہم کا آغاز پر امن ماحول میں شروع ہوا۔سینکڑوں کی تعداد میں افراد ووٹ کاسٹ کرنے کے پولنگ سٹیشن کے سامنے موجود ہیں۔
ڈی آر او /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ نے اے پی پی کو بتا یا کہ پولنگ کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ضلع خیبر میں 354 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں 51 حساس ، جبکہ 91 حساس ترین پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔











