عام انتخابات 2024؛نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے حلقہ این اے 46 میں اپنا ووٹ پول کر دیا

106

اسلام آباد ،08 فروری (اے پی پی ): نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی ، حلقہ این اے 46 کے پولنگ اسٹیشن اسلام آباد ماڈل سکول ڈورہ میں صبح آٹھ بجے پولنگ شروع ہونے سے قبل پولنگ اسٹیشن پہنچے اور سب سے پہلا ووٹ کاسٹ کیا  ۔

اس موقع پر مرتضیٰ سولنگی  نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے جو ہر ذمہ دار شہری نے ادا کرنا ہے، آزادانہ اور شفاف انتخابات ملک میں جمہوریت کو مضبوط بناتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ اپنے اور اپنی نسلوں کے روشن مستقبل کے لئے عوام ووٹ ضرور ڈالیں، امید ہے کہ ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل پرامن اور منظم طریقے سے مکمل ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ حلقہ این اے 46 اسلام آباد I میں مجموعی طور پر 44 امیدوار مد مقابل ہیں،اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 581 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 656 جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 925 ہے۔