عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ،تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ

44

ہری پور,20 فروری (اے پی پی): عالمی بینک کے وفد کا تربیلا ڈیم کا دورہ، تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ پر جاری کام کا معائنہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ بنک کے وفد نے تربیلا ڈیم پانچواں توسیعی منصوبہ کی سائیٹ کا دورہ کیا اور جاری کام کا معائنہ کیا۔ جی ایم تربیلہ انور شاہ اور چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا نے منصوبہ پر اب تک ہونے والے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا منصوبہ کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ منصوبہ کی تکمیل سے 1530 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گئی۔اگلے سال اگست 2025 تک منصوبہ سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی جائے گی۔جس سے تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4888 میگاواٹ سے بڑھ کر 6418 میگاواٹ ہو جائے گی۔ورلڈ بنک کے وفد جس میں مسعود احمد اور گوتھم  گجن۔ جنرل منیجر و پی ڈی تربیلا ڈیم انور شاہ،چیف انجینئر ٹی 5 وسیم رضا ،چیف انجینئر ٹی 4 توریش کمار، کنسلٹنٹ چیف ٹی 5۔مارک گل,ڈائریکٹر  ٹی 5 الیکٹریکل عزیر سومرو، ،ڈائریکٹرٹی 5 فیصل حیات ،اے ڈی شعبہ تعلقات عامہ تربیلا ڈیم جاویداقبال بھی موجود تھے۔