اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 38 کرک میں ووٹروں کی کل تعداد 486754ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 258285ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 228469ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر374 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے110 اور خواتین کے لئے 110پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 154پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1050ہے جن میں 571مردوں کے لئے اور 479خواتین کے لئے ہیں۔











