عام انتخابات 2024؛حلقہ این اے 39 بنوں،کل ووٹ7 لاکھ 23 ہزار 

107

اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 39 بنوں میں ووٹروں کی کل تعداد 723459ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد  392105ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد  331354ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر524 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے134 اور خواتین کے لئے 130پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 260پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1543ہے جن میں 863مردوں کے لئے اور 680خواتین کے لئے ہیں۔