عام انتخابات 2024؛حلقہ این اے18 ہری پور، کل ووٹ7  لاکھ24  ہزار 

125

اسلام آباد،02فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ووٹروں کی کل تعداد 724915ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 379500ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 345415 ہے۔

ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 604پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے 143اور خواتین کے لئے 142پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 319 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1906ہے جن میں 1006 مردوں کے لئے اور 900 خواتین کے لئے ہیں۔