اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 پشاور4 میں ووٹروں کی کل تعداد 393872ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 218059ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 181219ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر246 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے134 اور خواتین کے لئے 112پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 855ہے جن میں 495مردوں کے لئے اور 360خواتین کے لئے ہیں۔











