اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی): 2024 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34 نوشہرہ 2میں ووٹروں کی کل تعداد452745ہے۔اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 243820ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 208925ہے۔
ان ووٹروں کے لئے حلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر309 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں مردوں کے لئے146 اور خواتین کے لئے 133پولنگ سٹیشنز مخصوص ہیں جبکہ باقی 30پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لئے الگ اور خواتین کے لئے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1121ہے جن میں 599مردوں کے لئے اور 522خواتین کے لئے ہیں۔











