کوئٹہ، 08 ستمبر (اے پی پی):کمشنر لسبیلہ سائرہ عطانے کہا ہے کہ بلوچستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں مائنز اینڈ منرل کی صنعت ملکی معیشت کیلئے ریونیو کلیکشن میں کلیدی کرداراداکررہی ہے۔ صوبے کی اقتصادی ترقی اوراس صنعت کی معدنی وسائل کوفروغ دینے میں وزیراعلیٰ وژن کے تحت انتظامیہ بھرہور معاونت فراہم کرے گی ۔انہوں نے ڈائریکٹر مائنزاینڈمنرل کی جانب سے محکمانہ بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر مائنزاینڈمنرل محمد ابراہیم بازنے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ مائنزاینڈمنرل ڈیپارٹمنٹ معدنی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں اہم کردار ادا کررہی۔ ہیڈڈائریکٹر مائنز نے بریفنگ میں بتایا کہ معدنیات کے شعبے کی لائسنسنگ کرایہ اور رائلٹی کی وصولی، پیداوار اور ترقی کی نگرانی ڈائریکٹوریٹ آف مائننگ کرتی ہے۔ محکمے کولسبیلہ میں سالانہ 29۔4823 ملین سالانہ رائلٹی کی مدمیں ریونیوکلیکشن حاصل ہوتی ہے۔ ڈائریکٹر مائنزنے بریفنگ میں بتایا کہ محکمہ مائنز کے چیف انسپکٹر کی نگرانی میں کانوں میں کام کرنیوالے محنت کشوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے میں اہم رول اداکررہی ہے۔محکمہ معدنیات کے حکام نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع آواران میں ابھی تک جیالوجیکل سروے نہیں کیا گیا ہے۔کمشنر نے محکمہ ماِننزمنرل کے افسران پر واضح کیا کہ بلوچستان منرل مائننگ ایکٹ 2025 پر عملدرآمدیقینی بنایا جائے۔کمشنر نے اجلاس میں ایکسپلوزیو ڈیپارٹمنٹ کے افسر کی جائے تعیناتی سے غیرحاضری کانوٹس لے کر ڈسپلنری ایکشن کے احکامات جاری کیے۔ کمشنر نے محکمہ مائنزکے افسران کو ہدایات بھی جاری کیں کہ پائیدار اور موثر کان کنی کے طریقوں کو ترجیح دی جائے۔ قدرتی وسائل تانبا سیسہ، زنک، ڈائمینشن سٹون سمیت دیگر معدنیات سے مالا مال، لسبیلہ ڈویژن میں معدنی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں محکمہ کلیدی کرداراداکرے ۔











