سرگودھا،08 فروری(اے پی پی ): عام انتخابات کے سلسلہ میں سرگودھا کے حلقہ این اے 83 میں پولنگ کا عمل بر وقت 8بجے شروع ہو گیا ہے ۔ پولنگ سے قبل پریزیڈنگ آفیسر نے تلاوت قرآن پاک کے بعد سٹاف کو تربیت دی جس کے بعد پولنگ شروع ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں۔
شہری ووٹ کاسٹ کرنے کے لیےبہت زیادہ پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔











