عام انتخابات 2024:اسلام آباد میں پولنگ سٹیشنز میں انتخابی سامان کی ترسیل آخری مراحل میں داخل

14

اسلام آباد ، 7 فروری( اے پی پی ): اسلام آباد میں پولنگ سٹیشنز میں انتخابی سامان کی ترسیل اپنے آخری مراحل میں داخل ، این اے 46 اور این اے 48 کے الیکشن سامان کی تقسیم مکمل کر دی گئی ہے ۔

ریٹرننگ آفس کی جانب سے تمام پولنگ سٹیشنز میں سامان بھجوا دیا گیا ،کچھ ہی دیر میں این اے 46 اور این اے 48 کے تمام پول پولنگ سٹیشنز میں سامان پہنچ جائے گا۔

ڈی آر او کے مطابق این اے 47 میں 80 فیصد سامان کی تقسیم کر دی گئی، 5 بجے تک تمام پولنگ سٹیشنز میں انتخابی سامان کی ترسیل مکمل ہو جائے گی۔