عام انتخابات 2024 ، اسلام آباد میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات

0

اسلام آباد،8 جنوری ( اے پی پی ) : عام انتخابات 2024 میں پولنگ کے عمل کے دوران اسلام آباد کے مختلف حلقوں میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے پر امن انتخابات پر سکیورٹی کے اداروں کو سراہا۔

پولیس کی جانب سے خواتین اہلکار بھی خواتین پولنگ سٹیشنز میں تعینات تھیں جو الیکشن کمیشن کے عملے کے ساتھ لوگوں کی رہنمائی کرتے ہوئے دکھائی دیں۔

لوگوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عام شہریوں کو سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کا پیغام دیا۔