اسلام آباد،2 فروری(اے پی پی): عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 259 کیچ کم گوادر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 304040 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعدا 164961ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 139079ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 874 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 411 خواتین کیلئے جبکہ مردوں کیلئے 463 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس حلقہ میں 272 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔











