عام انتخابات 2024 : بلوچستان کے حلقہ این اے 258 میں رجسٹرڈ ووٹرز 225058 ہیں  

20

اسلام آباد،2 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 258، پنجگور کم کیچ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 225058  ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 124068ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 100990ہے ۔

ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 607 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جن میں 278 خواتین کیلئے جبکہ مردوں کیلئے 329 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس حلقہ میں 195 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔