عام انتخابات 2024 : بلوچستان کے حلقہ این اے 261 میں رجسٹرڈ ووٹرز 307456 ہیں

26

اسلام آباد،2 فروری(اے پی پی) : عام  انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 261  سُراب کم قلات کم مستونگ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 307456  ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 170316ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 137140ہے ۔

ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 255 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 58 خواتین کے لیے اور 59 مردوں کے لیےمخصوص ہیں، متفرق 1،  جبکہ مشترکہ 137 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔

حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 866ہے جن میں467 مردوں کے لیے اور 399 خواتین کے لیے ہیں۔

اے پی پی / سعدیہ/حامد