اسلام آباد،2 فروری (اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے بلوچستان کے حلقہ این اے 262، کوئٹہ-1 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد 239192 ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 142328ہے جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 96864ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 233 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 97 خواتین کے لیے، 129 مردوں کے لیےمخصوص جبکہ مشترکہ 7 پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 736 ہے جن میں 435 مردوں کیلئے اور 301 خواتین کے لیے ہیں۔











