اسلام آباد،02 فروری(اے پی پی) : عام انتخابات 2024 کے لیے پنجاب کے حلقہ این اے128 لاہور12میں ووٹروں کی کل تعداد 678006ہے۔ اس میں مرد ووٹروں کی تعداد 347900ہے جب کہ خواتین ووٹروں کی تعداد 330106ہے ۔
ان ووٹروں کے لیےحلقہ کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 433ٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن میں 168خواتین کے لیے اور 168مردوں کے لیےمخصوص ہیں جبکہ باقی 97پولنگ سٹیشنز میں مردوں کے لیے الگ اور خواتین کے لیے الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔
حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد مجموعی طور پر 1320ہے جن میں 674مردوں کے لیے اور 646خواتین کے لیےہیں۔











