قدرتی  خوبصورتی اور حسن سے مالا مال وادی  کشمیر تاریخ کے آئینے سے

93

اسلام آباد،02 فروری (اے پی پی ): سر سبز وادیوں، چشموں، جھیلوں اور چناروں کی سرزمین کشمیر کو قدرت نے انتہائی خوبصورتی اور حسن سے مالا مال فرمایا ہے اسی بناء پر کشمیر کو جنت بے نظیر بھی کہا جاتا ہے۔

کشمیر کی تاریخ تقریباً اڑھائی ہزار سال قبل مسیح سے بھی  قدیم ہے۔ اڑھائی ہزار سال قبل مسیح سے لے کر 1324 تک کا دور ہندو راجاؤں کا دور ہے۔ مسلمان سلاطین کشمیر نے تقریباً 240 سال تک کشمیر پر آزادانہ خود مختار حکمرانوں کی حیثیت سے حکومت کی تقریباً یہ تمام عرصہ کشمیر ایک آزاد خود مختار مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر موجود ہے۔

ریاست جموں   و کشمیر 1947ء  سے قبل متحدہ ہندوستان میں ایک آزاد و خود مختار ریاست تھی۔ جدید کشمیر کی تاریخ کا آغاز 1846کے معاہدہ امرتسر سے ہوتا ہے جب کشمیر سکھوں سے ڈوگروں کو منتقل ہوا۔ یہ وہ عہد نامہ ہے جو حکومتِ برطانیہ اور مہاراجہ گلاب سنگھ اور جموں کے درمیان قرار پایا ۔

1947ء میں ہندوستان کی تقسیم کے وقت تمام ریاستوں کو اختیار دیا گیا کہ وہ پاکستان یا بھارت میں کسی ایک سے الحاق کر لیں یا اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں،  جموں و کشمیر کی آبادی کی اکثریت جو مسلم تھی اس نے پاکستان کے ساتھ الحاق کرنا چاہا لیکن مہاراجا ہری سنگھ کو یہ منظور نہ تھا جس پر مہاراجا نے پاکستان اور بھارت کو خط لکھے اور الگ ریاست قائم کرنا چاہی جبکہ بھارت کی طرف سے مہاراجا ہری سنگھ پر شدید دباو تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ الحاق کرے اس لیے بھارت نے اس خود مختار ریاست کی مخالفت کرتے ہوئے اس خط کا کوئی جواب نہ دیا جبکہ پاکستان نے باوجود کشمیری اکثریتی مسلمان آبادی کے خود مختار ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے مہاراجا ہری سنگھ کو خط کا خواب دیا اور مہارجہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بھی ہوا لیکن اس کے بعد مہاراجا ہری سنگھ کو بھارت کی طرف سے شدید دباو تھا جس کی وجہ سے وہ مجبورا بھارت کے ساتھ الحاق کرنا پڑا  کشمیری عوام کا خوابِ آزادی اْس وقت ادھورا رہ گیا جب کشمیر پر بھارت نے فوج کشی کی اور مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا، مگر یہ قبضہ بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہ کر سکا اور آج بھی کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے –

 کشمیر کی پاکستان سے الحاق کی جدوجہد نسل در نسل چلی آ رہی ہے    اور کشمیر کا ہر فرد آذادی کے حصول تک اس جدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم لیے ہوئے ہے ۔