اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔144خانیوال ون سے آزاد امیدوار محمد رضا حیات ہراج ایک لاکھ18ہزار999ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سید عابد حسین امام 78 ہزار296ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب58.89فیصد رہا۔











