اسلام آباد،09فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔36 ہنگو۔اورکزئی سے آزاد امیدوار یوسف خان 73ہزار76ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے امیدوار عبید اللہ 34ہزار324ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب24.62فیصد رہا۔











