اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔58 چکوال سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 94 ہزار 9 ہے جبکہ یہاں پر 3 لاکھ 68 ہزار 568 ووٹ ڈالے گئے۔ ووٹوں کی شرح 62.05 فیصد رہی ۔ یہاں سے آزاد امیدوار ایاز امیر ایک لاکھ 2 ہزار 537 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











