پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی 20 چکوال1سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 52 ہزار 450  ووٹ  لے کر کامیاب

34

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):پنجاب اسمبلی  کے حلقہ پی پی 20 چکوال  Iسے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلطان حیدر علی خان 52 ہزار 450  ووٹ  لے کر کامیاب  قرار پائے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان / ریٹرننگ آفیسر کی  طرف سے جاری  غیر  سرکاری  غیر حتمی نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار علی ناصر خان 43 ہزار 250  ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 60.99  فیصد رہا۔