اسلام آباد، 09فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔89 میانوالی۔ ون سے آزاد امیدوارمحمد جمال احسن خان 2 لاکھ 17 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےامیدوار عبداللہ خان 34 ہزار68ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب54.49فیصد رہا۔











