قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔90   میانوالی 2 سے آزاد امیدوار عمیر خان نیازی1 لاکھ 79 ہزار820ووٹ لے کر کامیاب

23

اسلام آباد۔9فروری  (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔90 میانوالی 2 سے آزاد امیدوار عمیر خان نیازی  1 لاکھ 79 ہزار820ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد حمیر حیات خان نیاز ی 51 ہزار223 ووٹ لے کر دوسرے  نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں  ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب 58.2 فیصد رہا۔