اسلام آباد،09فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔105 ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔1 سے آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 1 لاکھ38 ہزار194ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری خالد جاوید ایک لاکھ 7 ہزار840 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب56.60 فیصد رہا۔











