اسلام آباد۔9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔114 شیخو پورہ ۔2سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا تنویر حسین 1 لاکھ39ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ارشد محمود چوہدری 82 ہزار26ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب51.92فیصد رہا۔











