اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے60 جہلم ۔1 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی 99ہزار948ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار احسن عدیل 90ہزار474ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ اس حلقے میں ڈالے گئے ووٹوں کا تناسب44.08 فیصد رہا۔











