قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔221 ٹنڈو محمد خان سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سید نوید قمر ایک لاکھ 10 ہزار 892  ووٹ حاصل کر کے کامیاب

21

اسلام آباد،10فروری(اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ۔221 ٹنڈو محمد خان سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سید نوید قمر ایک لاکھ 10 ہزار 892  ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  آزاد امیدوار محمد عرفان 23 ہزار 810  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ ڈالے گئے ووٹوں کی شرح  48.23 فیصد رہی۔