اسلام آباد،9فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-30 پشاور 3 سے آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 78 ہزار 971 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 622 تھی جبکہ ایک لاکھ 31 ہزار 994 ووٹ ڈالے گئے۔ یہاں پر ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 33.8 فیصد رہی ۔ یہاں سے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار زین عمر ارباب 11 ہزار 854 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔











