اسلام آباد،19 فروری (اے پی پی):لاہور کے رہائشی نے اپنی مدد آپ کے تحت دال روٹی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ دال روٹی پراجیکٹ کے ذریعے مستحق افراد میں کھانے کا بندوست کیا جاتا ہے جہاں ہر ہفتے دو سو سے تین سو لوگ مفت اور صاف ستھرا کھانا کھاتے ہیں۔
دال روٹی پراجیکٹ شروع کرنے والے عمران مفتی کا کہنا تھا کہ تمام مخیر حضرات آگے آئیں اس کارخیر میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں اور ان غریب لوگوں کی مدد کا سامان بنیں جن کو اس مشکل وقت میں ہماری ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے اس پراجیکٹ کو بڑھایا جائے اور زیادہ سے زیادہ افراد کے لئے باعزت کھانے کا بندوست کیا جائے۔











