اسلام آباد،یکم فروری (اے پی پی): متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی 2 روزہ سرکاری دورے پرآج اسلام آباد پہنچے ، وفاقی وزیر تجارت و داخلہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت کے دورہ پاکستان سے پاک امارات باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سرکاری دورے کے دوران دوطرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری جیسے اہم معاملا ت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔











