مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے کیلئے انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے ؛ صائمہ دستگیر، سردار ماجد شریف

11

اسلام آباد، 05 فروری(اے پی پی ):مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بہت بلند ہیں ،  بھارتی افواج  اب تک  طاقت کے بل بوتے پر ان کی  آواز دبانے میں  نا کام رہی  ہے، بھارتی مظالم  رکوانے  کیلئے انسانی حقوق کی  تنظیموں  اور  اقوام  متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا  چاہیے۔

ان خیالات کا  اظہار سماجی کارکن صائمہ دستگیراور صدر فرینڈز آف پاکستان  سردار ماجد شریف  نے قومی خبر رساں ادارے ایسوسیٹیڈ پریس آف  پاکستان (اے پی پی )سے خصوصی  گفتگو میں کیا۔

صائمہ دستگیر نے کہا کہ  مقبوضہ وادی  میں  بچوں  پر ظلم کے پہاڑ توڑے  جا رہے ہیں ، خواتین کی عصمت دری    کی  جا رہی ہے  جبکہ  مردوں پر انسانیت سوز  تشدد کیا  جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میر واعظ عمر فاروق ، علی گیلانی  سمیت دیگرحریت رہنماؤں نے   اپنی زندگیا ں اور خوشیاں قربان کر کے  آزادی کی آواز کو  بلند رکھا ہے ۔

صدر فرینڈز آف پاکستان  سردار ماجد شریف  نے کہا کہ   یوم  یکجہتی کشمیر پر ہم   انسانی حقوق کی  تنظیموں  اور  اقوام  متحدہ سےمطالبہ کرتے  ہیں کہ وہ    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے ۔انہوں نے کہا کہ   چھ لاکھ سے  زیادہ  جانیں کشمیر کے اندر شہید ہو  چکی  ہیں ۔انہوں نے کہا کہ  نوجوانوں اور آنے والی نسل کا   یہ  فرض بنتا ہے کہ وہ  ہر  پلیٹ  فار م  پر  کشمیریوں کی آواز کو  بلند کرے۔