ملتان؛لاسال ہائیر سیکنڈری سکول فن فیئر

84

 

ملتان ، 21 فروری (اے پی پی): لاسال ہائیر سیکنڈری سکول جو کہ ملتان کا ایک قدیمی سکول ہے جس میں سالانہ فن فیئر کا انعقاد کیا گیا۔ فن فیئر میں پنجاب کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا گیا، گھڑ سواری اور مختلف قسم کے جھولوں سے طالبات اور فیملیز نے خوب انجوائے کیا۔

فن فیئر کا افتتاح مہمان خصوصی سعودی تاجر ملک تجمل محمود اور ادارہ ہذا کےپرنسپل قمر اقبال و وائس پرنسپل سموئل سردار نے کیا۔

فن فیئر میں بچوں اور فیملیز کے لیے کھانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے جن میں گول گپے پکوڑے قلفی اور کباب باربی کیو اور مزے مزے کے کھانے دستیاب تھے اور ان کے علاوہ مختلف قسم کے گیمز کے اسٹالز لگائے گئے تھے جسے بچوں اور فیملیز نے خوب انجوائے کیا۔