ملتان ؛ جہانگیر خان ترین کی خواہش ہے کہ الیکشن 2024 سے ایک مضبوط حکومت سامنے آئے

15

ملتان، 08 فروری (اے پی پی): چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان ترین نے جمعرات کے روز عوام پر زور دیا کہ وہ اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشنوں پر پہنچیں، انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک مضبوط منتخب حکومت اقتدار سنبھالے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے  جمعرات کو اپنے آبائی علاقے لودھراں میں پولنگ سٹیشن پر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کاسٹ کرنا ایک ذمہ داری ہے اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ سازی کے عمل میں شامل ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ووٹر اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔ جہانگیر ترین جو ملتان کے ایک حلقے این اے 149 سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں، نے کہا کہ وہ دو حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور دونوں میں جیتنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پی کے امیدوار ان تمام حلقوں سے کامیاب ہوں گے جہاں وہ مقابلہ میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جاری انتخابات کے نتیجے میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت کو اقتدار میں آنا چاہیے جو معیشت کو مضبوط کر سکے، مضبوط معیشت سے ملک مزید مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔