ملتان ؛ پولیس ٹریننگ کالج میں پروبیشنر اسسٹنٹ اور سب انسپکٹرز پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

52

 ملتان، 02 فروری (اے پی پی): پولیس ٹریننگ کالج میں پروبیشنر اسسٹنٹ اور سب انسپکٹرزکے بیچ نمبر1کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے پروبیشنر اسسٹنٹ اور سب انسپکٹرز کو جدید تفتیشی مہارتوں کو مدنظر تربیت  دی گئی، پاس آ ؤٹ ہونے والوں میں 119 پولیس نوجوان شامل تھے جن کا تعلق  جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تھا جن میں 94مرد اور 25خواتین آفیسرز شامل تھے۔

 پنجاب  پولیس ٹریننگ کے  ایڈیشنل انسپکٹر ڈاکٹر محمد طارق چوہان  پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے پولیس کے چاک و چوبند دستے نے زبردست مارچ پاسٹ کرتے ہوئے پنجاب پولیس ٹریننگ کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل ڈاکٹر محمد طارق چوہان  کو سلامی پیش کی۔

پنجاب  پولیس ٹریننگ کے  ایڈیشنل انسپکٹر ڈاکٹر محمد طارق چوہان اور کمانڈنٹ پولیس ٹرینگ  کالج ملتان ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس گوہر مشتاق بھٹہ نے پریڈ کے انتطامات کا جائزہ  لیا اور اس موقع پر انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ملازمت  کا انحصار مسلسل محنت اور انتھک جدوجہد پر مبنی ہے ،محکمہ پولیس میں تفتیش کا شعبہ  ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے جس کا براہ راست تعلق جرائم  کے خاتمے اور انصاد پسند پعاشرے کے قیام سے ہے۔

  انہوں  نے کہا کہ  پاس آوٹ ہونے والے یہ نوجوان تھانوں میں تفتیشی افسران کی کمی  کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوں گے، یہ نوجوان قیام امن اور نظم و نسق  کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے ۔انہوں نے تربیت مکمل کرنے والے جوانوں کو مبارک باد دی۔

 مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریننگ پنجاب نے دوران تربیت بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پروبیشنر افسران میں انعامات تقسیم کیے اور پولیس شہدا ء کواپنی جانیں  قربانن کرنے کے اعتراف میں خراج عقیدت پیش کیا۔